پاکستان سائنس فاونڈئشن اہم ادارہ ہے،فواد چوہدری

0
538

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ریسرچر نے ضیا الحق کے دور میں اجلاس کے دوران جنوں کو قابو کر کے ان سے بجلی بنوانے کی تجویز بھی دی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سائنس فاونڈئشن اہم ادارہ ہے لیکن ہم اس کے سربراہ کو صرف ڈیڑھ لاکھ روپے دے رہے ہیں تو اس کے لیے کوئی امریکہ سے اچھی پیشکش چھوڑ کر کیوں آئے گا۔نجی نیوز چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو ذوالفقار علی بھٹو کی نیشلائزیشن کی پالیسی سے بہت نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ضیاالحق، ذوالفقار علی بھٹو اور نوازشریف کے ادوار میں اس شعبے کو نقصان ہوا،بے نظیر بھٹو نے آئی ٹی کے شعبے میں کچھ کام کیا لیکن اسے نظرانداز کرنے میں وہ بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری وزرات نے کیلنڈر بنا کر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا ہے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لوگوں کے مسائل کے درمیان رابطہ نہیں ہے مثلا ملک میں پینے کی پانی کی قلت ہے لیکن اس شعبے میں سائنس کا کوئی کردار نہیں ہے، اسی طرح ملک میں وزرات اور وسائل کے باوجود ٹیکسٹائل کے شعبے کا ہر چھوٹا بڑا پرزہ ہم باہر سے منگوا رہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here