سرائے عالمگیر:معروف کاروباری شخصیت ن لیگی راہنما سرپرست اعلی تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) سرائے عالمگیر راجہ محمد انور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سید نا امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا میں جس مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا آج بھی مسلم امہ کے اتحاد اور بقا کے لیے مشعل راہ ہے اورشہدائے کربلا کی پیروی میں ہی مسلم امہ کے اتحاد اور اسلام کی سربلندی کا پیغام پوشیدہ ہے اور اسلام دشمن طاقتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم امہ کا اتحاد وقت کا تقاضاہے ہم سب کو مل کر اپنی اپنی حیثیت کے مطابق مسلم اتحاد کے لیے کوششیں کرنی چاہیں اس میں ہم سب کی ترقی بھی ہے اور بقابھی انہوں نے کہاکہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے افسوس ہوتاہے کہ ہمارے مذہبی رہنما اور سیاسی لیڈران وقت کے تقاضوں کو مکمل نظر انداز کرکے اپنی بقا کی جدوجہد میں قوم کو تقسیم در تقسیم کا شکار کرکے غیر دانشتہ طور پر دشمن دشمن کو آسانیاں دے رہے ہیں جس کا خمیازہ آنیوالی نسلوں کو بھگتنا ہوگابحیثیت مسلمان ہمیں یاد رکھناہوگا کے حضورﷺ نے قوم کو فرقوں میں تقسیم کرنے والوں اور ان کے حواریوں کو جہنمی کتے قرار دیا تھا موجودہ حالات میں عوام کو ایسے عناصر کی بیخ کنی کے لیے خود بھی کردار ادا کرنا چاہیے ۔