پشاور میں شہری کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد اور اسے دھکے دینے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔شہری کی جانب سے ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ شیر شاہ سوری روڈ پر پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راستہ نہ دینے پر شہری نے بزرگ ٹریفک وارڈن کو مارا پیٹا، دھکے دیے اور اس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش بھی کی۔ ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ شہری کو روکا تو اس نے مجھے مارنا شروع کردیا۔ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی کے پی کے نے سی سی پی او کو واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔