آسٹریا میں علامہ طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ منائی گئی

0
592

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام منہاج القرآن کے بانی شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب اور محفل کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ ۔محمد عامر صدیق ویانا آسٹریا۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71 ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک روح پرور، وجدانگیز اور ایمان افروز روحانی محفل کا انعقاد مرکزی سینٹر ویانا میں کیا گیا۔ اس محفل میں پاکستانی کمیونٹی مرد،خواتین بچوں، پاکستانی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ صحافی برادری، تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ حسن میر قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس تھے۔ جو کہ اس محفل کے لیے خصوصی طور پر فرانس سے آسٹریا تشریف لائے تھے۔ محفل میں نقابت کے فرائض عمیر الطاف نے سرانجام دیے۔محفل کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ حافظ باسط نے اس کا شرف حاصل کیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کا سلسلہ شروع ہوا۔جس کی سعادت آسٹریا کے معروف نعت خواں شہریار خان اور منھاج القرآن آسٹریا کے نعت کونسل کے صدر غلام مصطفی نعیمی کو حاصل ہوئی۔ جن مقررین نے اس موقع پر خطاب کیا ان میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر شیخ محبوب عالم ، (پی سی ایف اے) کے چیئرمین لالہ تبسم حسین، ادارہ المصطفی آسٹریا کے صدر غضنفر علی شاہ، ندیم رضا لینز، عمران علی مغل، حاجی ایجاز کھوکھر شامل تھے۔ محفل سے منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے ڈائریکٹر سر ڈاکٹر ڈاکٹر پروفیسر سر مودسر ایوان ان نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اُس شخص کا یوم پیدائش منا رہے ہیں جو کئی دہایوں سے قرآن و سنت کے افکار کے ذریعے،فروغ علم ، اصلاح امت اور ترویج دین کیلئے مصروف عمل ہے ..انہوں نے کہا طاہرالقادری صاحب کا سب سے بڑا کارنامہ قرآنی ان سائیکلو پیڈیا کی صورت میں قیامت تک مسلمانوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔ مہمان خصوصی حسن میر قادری نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قومی، ملی، علمی اور عالمی خدمات پر روشنی ڈالی۔ مزید ان کا کہنا تھا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علمی و ادبی خدمات دنیا میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری اور فروغ امن و محبت، برداشت کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. ڈاکٹر طاہر القادری نے انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے فتنے کے خلاف فکری، علمی اور عملی جہاد کر کے انسانیت کو اسلام کی حقیقی تعلیمات تک رسائی دی ہے اور اسلام اور پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اس لئے ڈاکٹر طاہر القادری کی شخصیت عالم اسلام اور پاکستان کیلئے قابل فخر ہے۔ تقریب کے آخر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ محفل کے اختتام میں طاہرالقادری کی صحت و عافیت ،درازئ عمر،پاکستان و آسٹریا کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی. بعد از منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر شیخ محبوب عالم نے تمام لوگوں کا محفل میں آنے کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here