الوداع الوداع ماہ رمضان الوداع

0
64

الوداع الوداع ماہ رمضان الوداع
تحریر چوہدری رستم اجنالوی
آخرکار جدائی کی گھڑیاں آپہنچیں، ماہ رمضان کے چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں رمضان المبارک اپنے اختتام کو پہنچے والا ہے یہ مہینہ اللہ کا مہمان ہمارے پاس آیا تھا اب اس کی رخصتی کا وقت قریب ہے افسوس کہ ہم اللہ کے مہمان کی اس طرح خدمت نہیں کر سکے اسکا حق ادا نہیں کر سکے ، رمضانُ المبارک کے ایام میں ہم سےجو بھی نیکی کا کام ہوا ہے، وہ اللہ ہی کی توفیق سے ہوا ہے ہم ماہ رمضان میں کوئی بھی نیکی کر سکے ہیں تو اس پر کبھی بھی غرورنہ کرنا یہ بابرکت مہینہ ہمارے لیےرحمت،مغفرت اور جہنم سے نجات کا پروانہ ہر سال لے کر اتا ہے اس مہینے میں شیطان کو بھی قید کر دیا جاتا ہے نیکیوں کا اجر وثواب بھی بڑھا دیا جاتا ہے مساجد نمازیوں سے بھر جاتی ہیں دن کو روزہ اور رات کو قیام کیا جاتا ہے مساجد میں سے آزان کی آواز اتے ہی لوگ مسجد کی طرف بھاگنے لگتے ہیں عنقریب یہ اللہ کا مہمان ہم سے جدا ہو جائے گا شیطان بھی آزاد ہو جائے گا مساجد پھر سے نمازیوں کو تلاش کریں گی مساجد سے رمضان کے بعد بھی آزان کی آوازیں ائیں گی لیکن افسوس اس وقت شیطان آزاد ہو گا ہمیں مسجد میں نماز کے لیے جانے سے روکے گا کاروبار میں نقصان کے وسوسے ڈالے گا لیکن ایمان والو یاد رکھو اگر نماز کی وجہ سے رمضان میں آپکو کوئی نقصان نہیں ہوا تو رمضان کے بعد بھی نماز کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہو گا بلکہ نماز سے کاروبار مال و دولت زندگی میں برکت ہو گی ہمیں اس بات پر ایمان رکھنا چاہیے یقین رکھنا چاہیے ہمیں سوچنا چاہیے کہ اگر رمضان المبارک میں بھی ہم نماز میں غلفت کرتے رہے ہیں گناہوں سے نہیں بچے اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات پر عمل کر کہ اپنی مغفرت نہیں کروا سکے تو یہ ہماری بد نصیبی ہی ہو سکتی ہے میرے بھائیوں بہنوں بچوں دوستوں اگر رمضان میں بھی آپ نے سستی کی ہے غفلت کا شکار رہے ہیں تو ابھی بھی موقعہ ہے چند گھنٹے باقی ہیں رمضان المبارک کے سانسیں چل رہی ہیں ان کو غنیمت جانیے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں بخشش طلب کر لیں نہ جانے کہ اگلے سال یہ بابرکت مہینہ نصیب ہو گا کہ نہیں غور کیجیے پچلے سال رمضان میں کتنے ہی ہمارے جاننے والے عزیز و اقارب دوست احباب ہمارے ساتھ موجود تھے لیکن اس سال وہ موجود نہیں ہیں خدا راہ ان گھڑیوں سے فائدہ اٹھا لیجیے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے گناہوں سے توبہ کر لیجیے نماز کی پابندی کر لیجیے آئیے ہم اپنے رب کو منالیں،ماہ مبارک کے آخری لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے،گناہوں پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے توبہ کا دامن تھام لیں،اپنے رب کو راضی کرلیں،آئندہ گناہ نہ کرنے کا عزم کریں،اشکِ ندامت بہا کر اپنے گناہوں پر استغفار کریں۔اپنی بداعمالیوں اور گناہوں کو دھوڈالیں،ہمارا رب تو بڑا غفور الرحیم ہے بخشنے والا ہے بھائیوں دوستو رمضان المبارک الوداع ہو رہا ہے دعا کرتے ہیں کہ اےاللہ اس رمضان کو ہماری ہمارے والدین کی اور سارے امت کے لیے بخشش کا ذریعہ بنا عالم اسلام کی خیر فرما فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد فرما پوری دنیا میں جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں مشکلات میں ہیں ان کی مدد فرما تمام مسلمانوں کو ایک اور نیک بنا ہمیں پکا اور سچا نمازی بنا اے اللہ ہم سب کی نیک اور دلی جائز دعائیں قبول فرما امین
الوداع الوداع ماہ رمضان
الوداع الوداع ماہ رمضان
قلب عاشق ہے اب پارہ پارہ
الوداع الوداع ماہ رمضاں
تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا
اور ذوق عبادت بڑھا تھا
آ ہا اب دل پہ ہے غم کا غلبہ
الوداع الوداع ماہ رمضان
نیکیاں کچھ نہ ہم کر سکے ہیں
آ ہا عصیاں میں ہی دن کٹے ہیں
ہائے غفلت میں تجھ کو گزارا
الوداع الوداع ماہ رمضان
کچھ نہ حسن عمل کر سکی ہوں
نظر چند اشک میں کر رہی ہوں
بس یہی ہے میرا کل اثاثہ
الوداع الوداع ماہ رمضاں الوداع الوداع ماہ رمضان
بزم افطار سجتی تھی کیسی
خوب سحری کی رونق بھی ہوتی
ہوگا سب سماں سونا سونا
الوداع الوداع ماہ رمضاں
تیرے دیوانے اب رو رہے ہیں
مضطرب سب کے سب ہو رہے ہیں
کون دے گا انہیں اب دلاسہ
الوداع الوداع ماہ رمضاں
جب گزر جائیں گے ماہ گیارہ
تیری امد کا پھر شور ہوگا
پر کیا بھروسہ میری زندگی کا
الوداع الوداع ماہ رمضان الوداع الوداع ماہ رمضان



LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here