اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم

0
132

آئی جی اسلام آباد کو لاپتہ شہری کل پیش کرنے کا حکم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو کل صبح 10 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لاپتہ شہری حسیب حمزہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ حسیب حمزہ کی گُمشدگی پر ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی صاحب یہ ناقابل برداشت ہے، لاپتہ افراد سے متعلق پہلے ایک فیصلہ موجود ہے، فیصلے میں قرار دیا تھا آئی جی اور متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے۔ہائیکورٹ نے کہا کہ 23 اگست سے بندہ غائب ہے، اب یہ عدالت اس فیصلے کے مطابق ہی جائے گی۔چیف جسٹس نے آئی جی کو کل صبح 10 بجے تک لاپتی شہری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here