آسٹرین زلمی کا عاصم نوید کے ساتھ سپانسر شپ کا کنٹریکٹ

0
1205

آسٹریا (رپورٹ: محمد عامر صدیّق )آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کے چیرمین صلاح الدین آفریدی کے ساتھ عاصم اینڈ سنز آسٹریا کے چیرمین عاصم نوید کا گلوبل زلمی ٹورنامنٹ پاکستان اسپانسر کے سلسلہ میں ایگریمنٹ، آسٹریا کے شہر ویانا میں آسٹرین زلمی کرکٹ کلب کےچیرمین صلاح الدین آفریدی کی جانب سے گلوبل زلمی ٹورنامنٹ پاکستان اسپانسر کے سلسلہ میں بروز اتوار8 مارچ 2020 رٹز کارلٹون فائو اسٹار ھوٹل ویانا میں خصوصی میٹنگ کی گی .جس میں چیرمین صلاح الدین آفریدی کے ساتھ عاصم اینڈ سنز آسٹریا کے چیرمین عاصم نوید کا گلوبل زلمی ٹورنامنٹ پاکستان اسپانسر کے سلسلہ میں ایگریمنٹ پر دستخط کیے گئے،گلوبل زلمی کا حالیہ ایونٹ جو کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مارچ کو آرگنائز کیا جا رہا ہے اور اس میں پوری دنیا سے 16 ٹیمیں شرکت کریں گی. اس ایونٹ کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بتایا گیا.آسٹرین زلمی ٹیم جو کے چوبیس مارچ کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی اور ٹورنامنٹ 27 مارچ سے لے کر 9 اپریل 2020 تک اسلام آباد میں ہو گا.
اس موقع پر عاصم نوید نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ آسٹریا میں آسٹرین زلمی کرکٹ ٹیم نے جو کرکٹ کے فروغ کے لئے کوششیں کی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ موجودہ کرکٹ کو غیر سیاسی بنانے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ سیاست سے بالا تر ہو کر کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنا اپنا مثبت کردار ادا کریں. مزید ان کا کہنا تھا آسٹرین زلمی کرکٹ ٹیم پاکستان اور آسٹریا کی دوستی کے رشتوں کو مزید مظبوط کریگی. عاصم نوید نے کہا کے میرا مکمل تعاون آسٹرین زلمی ٹیم کے ساتھ ہے.خیبر خان زلمی کرکٹ کلب کے کپتان نے بھی ڈیلی روشنی کو خصوص انٹرویو دیا.اور کہا کہ اس دفع ہماری ٹیم نے کافی تیاری کی ھے .ان شاہ اللہ ٹورنامنٹ جیت کر آیئنگے.
ایگریمنٹ کے وقت زلمی کرکٹ کلب آسٹریا کے کپتان خیبر خان، محمد عامر صدیّق اور محمد آفتاب سیفی عظیمی بھی موجود تھے .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here