میڈریڈ (ارسلان اشرف )سپین دعوتِ اسلامی اسپین کے نگران محمد اسید رضا عطاری کی سفیرِ پاکستان (Ambassador of Pakistan) خیام اکبر صاحب سے پاکستان ایمبیسی میڈریڈ میں ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ پوری دنیا اور بالخصوص اسپین میں ہونے والے دعوت اسلامی کے کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔اس موقعہ پر حاجی اسید رضا نے دعوت اسلامی کے تمام شعبوں کے بارے میں بھی ایمبیسٹر صاحب کو خصوصی اور تفصیلی بریفنگ بھی دی اور بلخصوص معاشرے کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور نوجوان نسل کو بے راہ وری سے بچانے کے حوالے سے دعوت اسلامی کی کوششوں سے آگاہ کیااور نیکی کی دعوت کے بارے میں بتایا گیا کہ کس طرح پیار و محبت سے نوجوانوں کو دعوت دے کر راہ راست پر لانےکی کوشش کی جاتی ہے جس پر سفیر پاکستان خیام اکبر نے دعوت اسلامی سپین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی جس عظیم مشن پر عمل پیرا ہے اللہ اسکو کامیابیاں عطا فرمائے اور دعوت اسلامی کو اپنے تعاون کی یقن دہانی بھی کروائی نگران دعوت اسلامی سپین حاجی اسید رضا قادری نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو مکتبہ المدینہ کی تصنیف تحفے میں پیش کی