اعوان شریف روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا

0
463

گجرات (نمائندہ خصوصی) تھانہ کڑیانوالہ کے گاؤں واڈا پنڈ میں اعوان شریف روڈ پربھاگووال کا موٹرسائیکل سوار ظہیر مہدی ولد مہندی خاں لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ہوگیا تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لی لی اور باڈی کو ضروری کاروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے عزیز بھٹی ہسپتال پہنچا دیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا یاد رہے کہ آزاد کشمیر سے کریش لے کر آنیوالے ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے اناڑی اور کمسن ڈرائیوروں کی وجہ سے درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اکثر اناڑی اور کم عمر ڈرائیوں نے سفارشی بنیادوں پر بھمبر آزاد کشمیر سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کررکھے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں گزشتہ روز بھی حاجیوالہ کے قریب فرسٹ ایئر کا طالب علم سرخ پور کا نوجوان اور بہلولپور کے دو جوان ان ڈمپروں او رٹریکٹر ٹرالیوں سے ٹکر اکرموت کی وادی میں چلے گئے ہیں ضلع گجرات کی ٹریفک پولیس نے ا نڈرائیوروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے کون نوٹس لے گا عوامی حلقوں کا ڈی پی او گجرات سے ان اناڑی اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here