امریکا : دھماکے سے شہر لرز اٹھا

0
320

امریکا کے شہر ہیوسٹن کے شمال مغربی علاقے میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ہیوسٹن کی عمارت میں زوردار دھماکے سے شہر لرز اٹھا۔دھماکے کی شدت سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ ہیوسٹن میں ایک فیکٹری کے اندر ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد فورا آگ بھڑک اٹھی جب کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے لوگوں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے۔ امریکی وقت کے مطابق یہ دھماکہ صبح 4:25 کے قریب ہوا۔دھماکے کی جگہ پر آگ لگی ہوئی ہے جب کہ ملبہ بھی پڑا ہوا ہے۔ملبہ گرنے کے بعد دھواں آسمان تک پہنچ گیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے بعد ٹریفک بھی روک دی گئی۔دھماکے کی وجہ سے کھڑکیوں کے شیشے کئی میل دور جا گرے۔پولیس نے تصدیق کی ہے دھماکہ فیکٹری میں ہوا ہے۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وہاں پر موجود لوگوں کو پیچھے ہٹایا گیا،پولیس کو خدشہ تھا کہ کہیں ایک اور دھماکہ نہ ہو جائے۔دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی پٹرول اسٹیشن کے دروازے بھی اکھڑ گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here