انجمن غلامان مصطفی کے زیر اہتمام محفل ایصال ثواب کا انقعاد

0
763

انگلینڈ (علی رضا)انجمن غلامان مصطفی انٹر نیشنل کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیامحفل زیرصدرت علامہ ذوالفقار علی شاکر قادری سرپرست اعلی انجمن غلامان مصطفی انٹر نیشنل اور زیرسرپرستی صاحبزادہ اعجاز حسین القادری وائس چئرمین انجمن غلامان مصطفی انٹرنیشنل ہوئی ۔محفل میں چوہدری رستم اجنالہ کو انجمن غلامان مصطفی یو کے کا صدر منتخب کیا گیا جس کا اعلان باقاعدہ حافظ علامہ شاکر علی نقشبندی صاحب نے کیا محفل میں ماسٹر محمد صغیر صاحب نے شرکت کی جس میں اشرف المشائخ عالمی مبلغ اسلام پیر طریقت رہبر شریعت پیر حضور قبلہ پیر سید کبیر علی شاہ گیلانی صاحب چورہ شریف،شیخ الحدیث والتفسیر مفسر قرآن حضرت علامہ مفتی عبدالرزاق بتھرالوی صاحب،استاذالعلماءغلام محمد سیالوی صاحب،بابا دیتہ جانی،محمد ارشاد صاحب،اور چوہدری افضال اقبال آف مراڑیاں کی پھوپھی صاحبہ کے لیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی انجمن غلامان مصطفی انٹر نیشنل کے عہد ران و اراکین جرمنی سپین اٹلی سعودیہ عرب پاکستان سے بیشمارلوگوں نےآن لائن شرکت کی اور قرآن پاک لاکھوں درود شریف اور کلمات طیبات پڑھے گئے اور دعائیں کی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here