انسانی چہرے کا حامل بکری کا بچہ

0
490

بھارتی ریاست راجستھان کے گاؤں میں ایک عجیب الخلقت بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ، یہ نایاب بکری کا بچہ انسانی چہرے کا حامل ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس گاؤں میں ایک ایسی بکری کی پیدائش ہوئی ہے جسے دیکھ کر تمام لوگ حیران ہوگئے کیونکہ اس کا چہرہ چپٹا اور آنکھیں انسانوں کی آنکھوں کی طرح ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگ اسے خدا کی طرف سے بھیجی جانے والی دیوتا سمجھ رہے ہیں۔بکری کے مالک کا کہنا تھا کہ ‘میں انسانی چہرے والے بکری کے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گیا، اس کا چہرہ انسانوں کی طرح سیدھا اور آنکھیں بھی سامنے کی جانب ہیں۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کے کچھ رہائشی ان کی بکری کو خدا کی طرف سے بھیجے جانے والی دیوتا سمجھ کر اس کی پوجا کر رہے ہیں۔انسانی چہرے کے حامل بکری کے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here