اوورسیز پاکستانی کیا چاہتے ہیں تحریر ۔چوہدری رستم اجنالہ

0
787

اوورسیز پاکستانی کیا چاہتے ہیں؟
تحریر ۔چوہدری رستم اجنالہ
زبان خلق
خبر ہے کہ ایون میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا بل منظور ہو گیا ہے اور حکومت اس کو اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہی ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا یہ بہت اچھی بات ہے ووٹ کا حق تو مل گیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کو لیکن اس کے ساتھ ساتھ ڈر اس بات کا ہے کہ پاکستان میں ہر الیکشن ہی متنازعہ ہوئے ہیں اور آنے والا الیکشن تو ابھی سے ہی متنازعہ نظر آ رہا ہے پہلے تو یہ کھیل صرف پاکستان تک ہی محدود تھا لیکن اب اس میں اوورسیز کو بھی شامل کر لیا جائےگا یقیناً ووٹ کا حق ملنا اوورسیز کے لیے بڑی خوشخبری ہے لیکن ووٹ کا صحیح طریقہ کار بنانا بھی بہت ضروری ہے کہ اوورسیز پر کوئی انگلی نہ اٹھائی جا سکے بل تو اسمبلی میں پاس ہو گیا ہے اس کے ساتھ حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اب اس کا شفاف طریقہ کار بھی بنائے کہ ووٹ کس طرح ڈالے جائیں گے حقیقت تو یہ ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ سے زیادہ اپنی جان مال عزت آبرو کی فکر رہتی ہے اور اوورسیز پاکستانی چاہتے ہیں کہ حکومت انکو ووٹ کا حق دے یا نہ دے ہمیں ہماری جان مال عزت آبرو کے تحفظ کو یقینی بنائے ہم جب پاکستان جائیں تو ائیر پورٹ پر ان کے ساتھ بد اخلاقی نہ کی جائے بلکہ اخلاق کے ساتھ پیش آیا جائے نہ کہ انکو ذلیل و خوار کیا جائے حکومت اقدامات کرے کہ اوورسیز کی مکانوں اور زمینوں پر قبضے نہ ہوں جب وہ پاکستان کسی دفتر میں جائیں تو انکے کام میرٹ پر بغیر رشوت اور سفارش کے ہوں انکو بار بار چکر نہ لگوائے جائیں انکو ناجائز تھانے کچہری کے چکروں میں نہ ڈالا جائے اوورسیز کو ووٹ کا حق ملنا اوورسیز کا اصل مسلۂ نہیں ہے اوورسیز کے جو حقیقی مسائل ہیں ان پر توجہ دی جانی چاہیے ووٹ کا حکومت کو یا سیاستدانوں کو تو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن شائید اوورسیز کو نہیں میں ووٹ کا حق ملنے کا مخالف نہیں ہوں بلکہ ووٹ کے ساتھ ساتھ اوورسیز کے حقیقی مسائل حل ہونے چائیں اوورسیز پاکستانی خوشی خوشی پاکستان جاتے ہیں اور وہاں جا کر انکو جن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیا ووٹ کا حق ملنے سے اوورسیز کے یہ مسائل حل ہو جائیں گے؟حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ ان مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے تا کہ اوورسیز پاکستانی جو سکون تلاش کرنے کے لیے پاکستان جاتے ہیں وہ حقیقی سکون حاصل کر سکیں پاکستان ہمارا ملک ہے اس کے لیے ہمیں مل کر چلنا ہے اور ہمیں ایک قوم بن کر رہنا ہے تب ہی دنیا میں ہم اپنے مقام اور وقار میں اضافہ کر سکتے ہیں اللہ تعالی ہمارے ملک کو ہمیشہ شادو آباد رکھے رہتی دنیا تک قائم و دائم فرمائے ترقیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے امن کا گہوارہ بنائے ہمیں اتفاق اور اتحاد کے ساتھ رہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here