آئی سی سی ایوارڈز جیتنے والے بابر اور شاہین کا مداحوں کے نام پیغام

0
374
  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایوارڈز اپنے نام کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں کے نام پیغام جاری کیا ہے۔ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے بابر اعظم نے اپنے ٹوئٹ میں  مداحوں سے اظہار تشکر کیا۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں اللہ تعالیٰ، اپنے خاندان، دوستوں اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھے اپنی تمام تر محبت اور بھروسے کے ساتھ بہتر پرفارمنس دینے پر مجبور کیا۔‘ آئی سی سی ایوارڈز میں بابر اعظم نے تین اعزازات اپنے نام کیے، انہیں آئی سی سی کی جانب سے سال کی بہترین T20 اور ون ڈے ٹیموں کا کپتان بھی مقرر کیا گیا تھا۔شاہین شاہ نے بھی ایک ٹوئٹ میں اپنی خوشی اور مداحوں کی محبت کے شکریہ کو سمویا ۔ شاہین شاہ نے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ نے مجھ پر بہت مہربانی کی ہے۔ میں ان تمام محبتوں کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جو آپ لوگوں نے میرے لیے بھیجی ہیں۔‘یاد رہے کہ شاہین شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں بھارت کے خلاف میچ میں یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو تاریخی فتح دلائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here