آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ

0
205

آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر کوئٹہ سمیت اہم شخصیات سوار پاکستان آرمی کا ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر بلوچستان میں لاپتہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی سوار ہیں آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر لسبیلہ کے علاقے میں سیلاب ریلیف آپریشن کا حصہ تھا۔ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر سمیت 6 افراد سوار ہیں جو سیلاب ریلیف آپریشن کا معائنہ کر رہے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی گمشدگی تشویشناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم سیلاب متاثرین کی مدد پر نکلنے والے وطن کے ان بیٹوں کی سلامتی کے لئے دعاگو ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here