آسٹریا میں بھی پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا گیا

0
497

مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دنیا بھر کی طرح آسٹریا میں بھی پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر منایا گیا.
رپورٹ: محمد عامر صدیق ویانا آسٹریو
پاکستان سفارت خانہ ویانا میں 5 اگست بروز جمعرات شام چار بجے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب کا آغاز حافظ زریاب ادریس کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نظامت کے فرائض فرسٹ سیکرٹری لیاقت واڑئچ نے انجام دیئے. تقریب سے حیات مہندی ایکس امبیسیڈر آف پاکستان آسٹریا, پروفیسر شوکت مسرت ایوان, چوہدری اسد عباس اور خرم افتخار نے کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم بربریت پر اظہار خیال کیا۔ تارکین وطن کے نمائندوں کے علاوہ آسٹریا کے شہریوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مقررین نے کشمیری عوام کو خراج تحسین پیش کیا جو بہادری سے جدوجہد کر رہے ہیں اور آزادی حاصل کرنے کے لئے بڑی قربانیاں پیش کررہے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں اپنی آواز بلند کریں جنکے اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ حق سے انکار کیا گیا ہے اور وہ ہندوستان کی طرف سے کئی دہائیوں سے جاری وحشیانہ قبضے کی مذمت کریں جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان سفارت خانہ ویانا کے افسر ڈی ایچ ایم عامر سعید نے صدر پاکستان جناب عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کہ خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنایا انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی ہندو انتہا پسند حکومت پالیسیوں کے ذریعہ فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کو مسلم اکثریتی ریاست سے ہندو اکثریت والی ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔ اس کی الگ شناخت کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کو تمام سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی مدد فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے ہندوستان کی متصادم پالیسیوں کا بھی حوالہ دیا جس سے جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ تقریب کے آخر میں کشمیری بھائیوں کی آزادی اور ملک پاکستان کی استقامت کے لئے خصوصی دعائیں کی گی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here