اٹلی، اسپین نے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی

0
479

اٹلی اور اسپین نے یومیہ ہلاکتوں میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کردی ہے۔ یورپی ملک اسپین میں دو ہفتوں کی پابندی کے بعد کنسٹرکشن فیکٹری ورکرز کو کام کرنے کی اجازت دے دی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ صفائی، سیکیورٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کے ملازمین بھی کام پر لوٹ آئے ہیں۔دوسری جانب پڑوسی ملک اٹلی میں اشیاء ضروریہ کے ساتھ ساتھ کتابوں، اسٹیشنری اور بچوں کے گارمنٹس جیسی کچھ غیر ضروری اشیاء کی دکانیں بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔ادھر ایک اور یورپی ملک ڈنمارک نے بدھ سے اسکول اور ڈے کیئر سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا۔اٹلی، اسپین اور ڈنمارک میں ریسٹورنٹس، بارز اور نائٹ کلبس کی بندش مئی تک برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 56 ہزار سے زائد اور مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here