کرغزستان (پ ر)ایمبیسی آف پاکستان کرغزستان بشکیک میں یوم آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا یوم آزادی کے موقعہ پر پرچم کشائی بھی کی گئی پرچم کشائی ایمبیسٹر سردار اظہر طارق خان صاحب نے کی اور انکے ساتھ سیکنڈ ہیڈ آف چانسلر طارق علی موجود تھے پرچم کشائی کے ساتھ قومی ترانہ بھی پڑھا گیا ۔تقریب کے انتظامات چوہدری خالد گجر صاحب نے کیے تھے ۔اس موقعہ پر کیک بھی کاٹا گیا اور یوم آزادی کے موقعہ پر وزیر اعظم پاکستان اور صدر پاکستان کے پیغامات طارق علی وائس ہیڈ میشن نے پڑھ کر سنائے گے اس تقریب میں ایمبیسی کے عملے کے علاوہ کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ایمبیسٹر صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے احکامات پر چل کر پاکستان کی خدمت کرنی ہے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ہم ایک قوم ہیں ہمیں ہر مقام پر ایک قوم بن کر قائدین کے مشن کو جاری رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں ہمیشہ انکے ساتھ ہیں ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھی آزاد ہو گا آخر میں سردار اظہر طارق صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے آخر میں ملک پاکستان کے لیے خصوصی طور پر دعا کروائی گئی اللہ تعالی پاکستان کو شاد و آباد رکھے رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے پاکستان کو دن دوگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے آمین