بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

0
19

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ قومی ٹیم کے کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ بابر اعظم نے 39 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے یہ سنگ میلک آئرلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں عبور کیا۔ انکے ان 39 ففٹی پلس اسکورز میں 36 نصف سنچریاں اور 3 سنچریاں شامل ہیں واضح رہے کہ ویرات کوہلی 38 مرتبہ 50 یا اس سے زائد کا اسکور بناچکے ہیں جس میں 37 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here