باپ نے بچی اوباش نوجوان کے حوالے کردی

0
359

قصور کے علاقے پھولنگر میں ایک بدبخت باپ نے صرف 500 کی خاطر اپنی 12 سالہ بچی اوباش نوجوان کے حوالے کر دی، پولیس نے بچی کے باپ اور اوباش نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ایڈیشنل ایس پی قصور راشد ہدایت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پھولنگر کے گاؤں کھڑک سنگھ کے رہائشی اسماعیل نے صرف پانچ سو روپے کی خاطر اپنی 12 سالہ بیٹی کو زیادتی کے لیے 26 سالہ اوباش حنیف کے حوالے کر دیا، بچی کے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہوئے تو اسماعیل اور حنیف دونوں بھاگ گئے، بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ ملزم حنیف کے خلاف ایک بچے سے زیادتی کا مقدمہ پہلے ہی درج ہے۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here