برطانوی نژادبہنیں پراسرار طور پر ہلاک

0
445

گجرات: دولت نگر میں برطانوی نژاد 2 بہنیں پراسرار طور پر ہلاک ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق 18 سالہ نادیہ اور 25 سالہ ماریہ باتھ روم میں مردہ پائی گئیں۔ دونوں بہنیں 10 روز قبل لندن سے پاکستان آئیں تھیں، واقعہ حادثہ لگتا ہے لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل صورتحال واضح ہو گی۔ والدین کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی ہلاکت باتھ روم میں لگے گیزر سے گیس خارج ہونے سے ہوئی۔ ایس ایچ او خاور گوندل نے بتایا کہ واقعہ 12 جنوری کو پیش آیا ہے، والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے اور موت کو حادثہ قرار دے کر مزید کارروائی نہ کرنے کی درخواست جمع کروادی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here