بلاوجہ طلاق ہوئی

0
374

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا دلپزیر نے بتایا ہے کہ انہیں 23 برس کی عمر میں شوہر نے غصے میں بلاوجہ طلاق دے دی تھی۔حنا دلپزیر نے حال ہی میں اداکارہ عفت عمر کے ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنی زندگی، شادی، طلاق اور پاکستانی ڈراموں سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔ شادی کے حوالے سے حنا دلپزیر نے بتایا کہ ان کی پسند کی شادی ہوئی تھی لیکن پھر اچانک شادی کے چند سال بعد ہی ان کے شوہر نے انہیں غصے میں بلاوجہ طلاق دیدی تھی لیکن وہ اچھا انسان تھا۔حنا دلپزیر کا کہنا تھا کہ ’جس وقت طلاق ہوئی میری عمر 23 سال تھی اور میرا بیٹا صرف تین یا چار سال کا تھا۔‘انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں تھا نہ ہی میرا شوہر کوئی برا انسان تھا، میری نیک خواہشات سابق شوہر کے ساتھ ہیں۔حنا دلپذیر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کا غصہ نہیں ہے کہ یہ ہوگیا تو میں وہ کردوں گی، انہیں اپنے سابق شوہر سے کوئی شکایت نہیں ہے۔اپنے انٹرویو میں حنا دلپذیر نے بتایا کہ طلاق کے بعد انہوں نے کیسے اپنے آپ کو سنبھالا اور کیسے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم جمائے ۔خیال رہے کہ اداکارہ حنا دلپذیر نے ڈراما سیریل ’بلبلے‘، ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘‘ ، ’خاتون منزل‘، ’جہیز‘ جیسے ڈراموں میں لازوال اداکاری سے شہرت پائی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here