بلاول بھٹو کی سید قائم علی شاہ سے تعزیت

0
352

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے سید مظفر علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مظفر علی شاہ کے انتقال پر سید قائم علی شاہ اور ان کی صاحبزادی نفیسہ شاہ سمیت جیلانی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

پی پی پی چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ میں دعاگو ہوں، کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم مظفر علی شاہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here