بڑیلہ شریف گجرات میں عرس کی تیاریاں مکمل

0
1374

گجرات (چوہدری ساجد+فضل سبحانی)گجرات کے گاوں بڑیلہ شریف میں عرس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس کی تفصیل بڑیلہ شریف سے شمع نیوز کے نمائندے چوہدری ساجد کے ساتھ فصل سبحانی نے بتاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے سرحدی علاقے بڑیلہ شریف میں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جو تین دن جاری رہیں گی جس میں ہزاروں عقیدت مند شرکت کریں گے اور فیوض و برکات حاصل کریں گے اکثر لوگوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں اولیاء اللہ کے مزارات تو دیکھے اور سنے ہوں گے آج ہم آپکو بتائیں گے کہ پاکستان کے شہر گجرات میں اولیاء اللہ کے مزارات کے ساتھ ساتھ انبیا اکرام علیہ سلام کے مزارات بھی موجود ہیں جن میں انبیاء اکرام آرام فرما رہے ہیں ان میں سے ایک مزار گجرات کے گاوں بڑیلہ شریف میں بھی موجود ہے جن کے بارے میں ممتاز اور سنئیر قانون دان ایم زمان کھوکھر مرحوم نے اپنی کتاب میں مختلف قدیم کتابوں کے حوالے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ بڑیلہ شریف میں جو مزار موجود ہے وہ تمام انسانوں کے باپ اور اللہ کے نبی حضرت آدم علیہ اسلام کے بیٹے حضرت قنبیط علیہ اسلام کا ہے یہاں یہ بتاتے جائیں کہ ایم زمان کھوکھر صاحب نے پاکستان کے بیشمار مزارات پر تحقیق کرنے کے بعد بے شمار کتابیں لکھی ہیں اللہ تعالی کھوکھر صاحب کی بے حساب مغفرت فرمائے آمین چوہدری حسن بانیہ اور چوہدری مظہر پوڑ نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ بڑیلہ شریف میں یہ مزار حضرت قنبیط علیہ سلام کا ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ستر گز لمبا ہے جس کی زیارت کے لیے لوگ دور دراز سے عقیدت سے آتے ہیں سلام کرتے ہیں اور انکے وسیلے سے دعا مانگتے ہیں جو لوگوں کی پوری ہوتی ہیں اللہ تعالی ایسے بزرگوں کا سایہ ہمیشہ پاکستان پر قائم ودائم فرمائے آمین چوہدری ساجد کے ساتھ فضل سبحانی شمع نیوز بڑیلہ شریف

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here