بھارت کو شکست، آسٹریلیا چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا آسٹریلیا

0
140

ورلڈکپ فائنل: بھارت کو شکست، آسٹریلیا چھٹی بار عالمی چیمپئن بن گیا آسٹریلیا ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گیا۔ آسٹریلوی بلے باز ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور مارنس لبوشین کی نصف سنچری نے بھارت کو ایونٹ میں پہلی مرتبہ ہار مزہ چکھا دیا۔
آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو بھارتی بولرز نے اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلوائیں۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی گیند پر 16 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 41 کے اسکور پر 15 رنز بنانے والے مچل مارچ کیچ آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کو تیسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا پڑا جب جسپریت بمرا نے اسٹیو اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اسمتھ نے 4 رنز بنائے۔چوتھی وکٹ پر اوپنر ٹریوس ہیڈ اور مارنس لبوشین نے دباؤ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے فتح کو دور کردیا۔ دونوں نے 192 رنز کی شراکت بنائی ٹریوس ہیڈ نے 95 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ انہوں نے سنچری تک 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہیڈ 137 رنز کی اننگز کھیل کر فتح سے صرف 2 رنز دور کیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔آخر میں گیلن میکس ویل نے ووننگز رن لے کر اپنی ٹیم کو چھٹی بار ورلڈکپ جتوادیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here