بیوی نے آشنا کے ہاتھوں اپنے خاوند کو قتل کروا دیا

0
674

کوٹلہ ارب علی خان (اسمائیل خرم )ضلع گجرات تحصیل کھاریاں کے نواحی علاقہ سمرالہ آرائیاں کا رہائشی محمد اکرم نصیر آباد راولپنڈی کی حدود میں قتل بیوی نے اپنے آشنا کے ہاتھوں اپنے خواند کو فائرنگ کر کے قتل کروا دیا اس کے بعد بیوی نے اس قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تفصیلات کے مطابق سمرالہ آرائیاں تحصیل کھاریاں کا رہائشی محمد اکرم بسلسلہ روزگار نصیر آباد راولپنڈی میں مقیم تھا مقتول کی بیوی نے اپنے آشنا سے مل کر خاوند کو قتل کروا دیا اور قتل کی اس واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھانہ نصیر آباد کے ایس ایچ او عامر تفتیشی آفیسر راجہ یعقوب نے ہمراہ نفری اطلاع ملتے ہی مقتول کی رہائش گاہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئے اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا تفتیشی افسر نے اس اندھے قتل کو جدید تکنیکی بنیادوں پر ٹریس کیا اور ملزم غضنفر کو اسلحہ سمیت مقتول کی بیوی میمونہ کو بھی گرفتار کرلیا اور ملزمان نے محمد اکرم کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا جبکہ ملزم غضنفر کی نشاندہی پر ملزمہ میمونہ کو دندی کلیاں سرائے عالمگیر سے گرفتار کر کے تھانہ نصیر آباد کی حوالات میں بند کردیا اور مزید تفتیش شروع کر دی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here