ترتوسا سپین میں پیپلز پارٹی کا یو م تاسیس منایا گیا

0
131

سپین کے شہر ترتوسا میں پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منایاگیا تفصیل کے مطابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین چوہدری اشتیاق نے سپین کے شہر ترتوسا میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اس کے بعد مقررین نے خطاب بھی کیا اس موقعہ پر چوہدری اشتیاق صدر پیپلز پارٹی سپین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام نے 55 سال پہلے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی اور پارٹی کے جو اصول پیش کیے تھے کہ اسلام ہمارا دین ہے ۔سوشلزم ہماری معشیت ہے ۔طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں جمہوریت ہماری سیاست ہے ۔ پیپلز پارٹی غریب عوام کی پارٹی تھی ہے اور رہے گی پیپلز پارٹی آج بھی چاروں صوبوں آزاد کشمیر اور قبائلی علاقوں میں یکساں مقبول ہے جس کی مثال چند دن پہلے آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات ہیں سب سے زیادہ سیٹیں آج بھی پیپلز پارٹی نے حاصل کی ہیں پیپلز پارٹی کو بڑی حکومتوں اور امروں نے ختم کرنے کی بہت کوششیں کی ہیں اور پارٹی کو عوام کے دلوں سے نکالنے میں ہمیشہ ناکام رہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ ہم دیار غیر میں بھی پارٹی کا پرچم تھامے اس کو سر بلند رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان شاء اللہ ہماری آنے والی نسلیں بھی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بھٹو خاندان سے وفا کریں گی چوہدری اشتیاق نے مزید کہا کہ قائد عوام آج بھی غریبوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور زندہ ہیں اس تقریب کا انقعاد مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا تھا تقریب میں شرکت کرنے والوں میں فیاض گوندل چوہدری افتخار ببی۔ ثقلین شاہ ۔چوہدری احمد خان ۔علی گوندل ۔چوہدری بشارت حسین چوہدری عظمت علی ۔عبدالغفور ۔ہمایوں عقیل چوہدری ۔چوہدری ظریف۔چوہدری عابد علی نمایاں تھے تمام مہمانوں کا چوہدری اشتیاق صدر پاکستان پیپلز پارٹی سپین نے شکریہ ادا کیا ارسلان راجہ شمع نیوز ترتوسا سپین


LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here