جاوید عظیمی کی جمشید اقبال کو عمرہ کی مبارکباد

0
155

نگران مراقبہ ہال ہالینڈ جاوید عظیمی کی پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے صدر چوہدری محمد اقبال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات آور ان کے صاحبزادے جمشید اقبال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد ۔
ہالینڈ ( نمائندہ خصوصی ) روحانی ادبی اور علمی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے گزشتہ دنوں دی ہیگ کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ کے صدر چوہدری محمد اقبال سے خصوصی ملاقات اور ان کے صاحبزادے جمشید اقبال کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے درازی عمر کے لئے دعائیہ کلمات بھی ادا کئے۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانی پہچانی سماجی شخصیت آور پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ کے صدر چوہدری محمد اقبال کے صاحبزادے جمشید اقبال نے نوجوانی میں عمرہ کی سعادت حاصل کی اس سلسلے میں ان کی رہائش قاضیاں ہاوس دی ہیگ میں مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا ۔ اس سلسلے میں سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی مبارکباد دینے کے لئے اپنی اہلیہ کے ہمراہ قاضیاں ہاوس پہنچے تو میزبان نے ان کا پر تپاک استقبال کیا جبکہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے نوجوان جمشید اقبال نے مہمانوں کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے لائے گئے تبرکات آ ب زم زم اور عجوہ کھجوریں پیش کیں ۔ جاوید عظیمی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ انتہائی مسرت کی بات ہے کہ نوجوان جمشید اقبال نے پاکیزہ خیالات کے سائے میں عمرہ کرنے کی سعادت حاصل کی در اصل اس سارے عمل کے پیچھے والدین کی تربیت کا بہت بڑا کردار ہے اس لیے جمشید اقبال کے ساٹھ ساتھ والدین کو بھی صمیم قلب سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے ، گفتگو کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی ا ثناء میں پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر دی ہیگ کے سابق صدر عامر یوسف بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تشریف لے آئے انہوں نے بھی مبارکباد پیش کی اور گفتگو میں شامل ہو گئے ، بعد ازاں چوہدری محمد اقبال اور ان کے اہل خانہ نے لذت کام و دہن کے سلسلے میں مہمانوں کی تواضع گرما گرم انواع و اقسام کے لذیذ اور عمدہ پاکستانی کھانوں سے کی۔اس خصوصی ملاقات کا اختتام دعائیہ کلمات پر ہوا ۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here