جوہرفاؤنڈیشن اور اردو تحریک نے یوم اقبال پر تقریب کا انقعاد کیا،

0
437

(نعمان رانا)اردو تحریک پاکستان کی نگران اعلی ماہر تعلیم معروف سماجی شخصیت محترمہ گلناز محمود نے کہا ہے کہ مسلمانان پاک و ہند کی بیداری میں علامہ اقبال کے کلام نے عظیم انقلاب برپا کیا،
علامہ اقبال کی آفاقی شاعری نے مسلمانوں کےلیے جو چراغ روشن کیےاسکی کرنیں محسوس کی جاتی ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے
جوہرفاؤنڈیشن سندھ ہائی کورٹ بار اور اردو تحریک پاکستان کےاشتراک سے یوم اقبال کےحوالہ سے منعقدہ تقریب میں کیا،
صدرجوہر فاؤنڈیشن ڈاکٹر ارشدمسعود نے اس موقع پہ فاؤنڈیشن کےاغراض و مقاصد بیاں کرتے ہوئےجوہر یونیورسٹی کےمشن کی تکمیل،بانیان پاکستان اورتحریک پاکستان کےرہنماؤں کےلیے ایسےپروگرام اورجدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا، تقریب میں چیرمین ریفارمرز عزیز اللہ رفاعی نے بھی بھرپور شرکت کی۔
محترمہ گلناز محمود ڈاکٹرارشدمسعود سعید اختر جدون سمیت
دیگر مقریرین نےاپنے اپنےخطاب میں مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کی سوچ فکر اور فلسفہ کی تکمیل کو وقت کا تقاضا قرار دیتے ہوئے بھرپور عملی اقدامات اور جدوجہد پر زور دیا،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here