جیسی کرنی ویسی بھرنی تحریر :۔چوہدری رستم اجنالہ

0
799

جیسی کرنی ویسی بھرنی
زبان خلق
تحریر :- چوہدری رستم اجنالہ
سینٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا الیکش گذشتہ روز ہوا اس میں حکومتی اتحاد اور اپوزیشن اتحاد کے امیدواروں میں ون ٹو ون مقابلہ تھا دونوں طرف سے جیت کے دعوے ہوتے رہے اپوزیشن کی اکثریت تھے لیکن آخر کا الیکشن میں یوسف رضا گیلانی صاحب کے سات ووٹ مسترد ہوئے اور حکومتی امیدوار صادق سنجرانی صاحب کامیاب قرار پائے۔ اگر یاد ہو تو کچھ دن پہلے ہی سینٹ کے الیکشن ہوئے ہیں اس میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ صاحب یوسف رضا گیلانی سے ہار گے اس میں بھی سات ہی ووٹ مسترد ہوئے تھے اور اس الیکشن سے پہلے یوسف رضا گیلانی صاحب کے صاحبزادے علی گیلانی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ حکومتی ایم این ایز کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں اور آج کے الیکشن میں بھی وہ طریقہ آزمایا گیا اور یوسف رضا گیلانی صاحب ہار گئے شائید علی گیلانی کی ویڈیو سات ایم ایز نے دیکھ کر عمل کیا اور ووٹ ضائع کیا اور گیلانی صاحب جیت گئےاس کے ساتھ ساتھ وہ ویڈیو سات سینٹرز نے بھی دیکھ لی اور اس پرعمل کر لیا اور اپنا ووٹ ضائع کیا اور چئیرمین کا الیکشن گیلانی صاحب ہار گے ۔علی گیلانی صاحب اپ کے مشوروں سے حکومت نے بہت فائدہ حاصل کیا اسی لیے کہتے ہیں نا جیسی کرنی ویسی بھرنی ویسے یہ نئی بات نہیں ہے معذرت کے ساتھ ہماری اسمبلی اور سینٹ منڈیاں ہیں یہ میں نہیں بلکہ ہمارے وزیر اعظم اور بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ یہ منڈیاں ہیں جہاں خریدار گھومتے ہیں اور خرید و فروخت ہوتی ہے آج وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سینٹ میں بکرا منڈی کی طرح خرید و فروخت ہوئی ہے ان منڈیوں میں ضمیر بکتے ہیں اور رہی بات صادق سنجرانی صاحب کے جیتنے کی تو شائید اس کامیابی سے حکومت کو کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہونے والا کیوں کہ پہلے بھی صادق سنجرانی صاحب ہی چئیرمین تھے اگر سات ووٹ مسترد ہونے کی وجہ سے وہ جیت گئے ہیں لیکن قانون سازی کرنا شائیداب بھی حکومت کے لیے اتنی ہی مشکل ہو گی جتنی پہلے تھی جن لوگوں نے کسی بھی وجہ سے ووٹ ضائع تو کر دیے ہیں لیکن قانون سازی میں اپنی جماعت کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے اس لیے ایسی قانون سازی کرنے کی کوشش کریں جو عوام کے حق میں بہتر ہو نہ کہ وہ قانون بنانے کی جس سے صرف اپ کے ایم این ایز وزیروں مشیروں یا سیاستدانوں کو فائدہ ہو اگر ایسے قانون بنائیں گے جو عوام کے حق میں ہو تو شائید اپوزیشن والے بھی آپکا ساتھ دیں اللہ تعالی حکومت اور اپوزیشن کو عوامی فیصلے کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اللہ ہمارے ملک پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنائے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here