حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک اس دور میں ہوئی جب دنیا پر جہالت اور ظلمت کے سیاہ بادل چھائے ہوئے تھے

0
504

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ

سکرنڈ جماعت اہلسنت پاکستان ضلع شہید بینظیرآباد ڈویڑن کے امیر علامہ سید نور محمد شاہ جیلانی نے کہا کہ حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک اس دور میں ہوئی جب دنیا پر جہالت اور ظلمت کے سیاہ بادل چھائے ہوئے تھے ہر طرف کفر کی حکومت تھی حضور پاک کی آمد سے جہالت اور کفر کے مضبوط سیاہ بادل ختم ہوگئے اور دنیا اسلام کے نور سے روشن ہوگئی .ان خیالات اظہار انہوں نے سکرنڈ کے قریب گوٹھ راشدآباد میں جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں ایک عالیشان اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر مولانااعجاز احمد سکندری .مولانا الطاف حسین سکندری اور حافظ مٹھل سکندری نے اپنے مشترکہ خطاب میں کہاکہ حضور کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دین اسلام کی صورت میں ایک نظام حیات دیا اورہمارا عقیدہ ہے کہ وہ نظام ہی دنیا اور آخرت کی بھلائیوں اور کامیابیوں کا ذریعہ ہے میلاد کی بابرکت تقریب میں الطاف حسین نقشبندی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھیں جبکہ تقریب کا اہتمام حاجی علی خان خاصخیلی .حافظ انور علی قادری کیا جبکہ تقریب کے انتظامات جماعت اہلیسنت کے مقامی رہنماؤں نے کئے جس میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here