خلیل الرحمن قمر خراج تحسین پیش کرتے ہیں چوہدری بشارت

0
619

خلیل الرحمن قمر کو فحاشی کے خلاف اعلان جہاد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں چوہدری بشارت سپین کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری بشارت حسین آف حاجیوالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خلیل الرحمن قمر نے فحاشی کے خلاف جو اتنی بہادری سے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم ہر مقام پر خلیل الرحمن کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ انکو مزید ہمت عطا فرمائے کہ وہ بہادری کے ساتھ فحاشی کے خلاف بولتے رہیں انہوں نے کہا کہ ہر باوقار اور عزت دار مرد اور عورت انکے ساتھ ہیں اور قمر صاحب کو کسی صورت بھی بیہودہ عورت سے معافی نہیں مانگنی چاہیے اللہ تعالی ہمیں اور تمام پاکستانی قوم کو خلیل الرحمن کا اس نیک کام میں ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here