دوہری شہریت والے بھی الیکشن لڑ سکیں گے

0
339

وفاقی حکومت نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کافیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا بل منظور کرلیا ہے۔کابینہ نے آرٹیکل 63 ون سی میں تبدیلی کے لیے آئینی ترمیم بل کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔کابینہ کمیٹی برائے قانونی امور نے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی۔ذرائع کے مطابق دوران اجلاس بعض وفاقی وزراء نے بھی دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز کا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے ترمیمی بل کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق دہری شہریت کے حامل افراد کو حلف اٹھانے سے قبل غیر ملکی شہریت ترک کرنا ہوگی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here