دہشتگردی ملک و قوم کیلئے ایک ناسور ہے۔ عبدالحسیب

0
495

چارسدہ(بیورو رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن عبدالحسیب نے کہا کہ دہشتگردی ملک و قوم اور عوام کیلئے بدترین ناسور ہے اور اس ناسور کے خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات کی اشد ضرورت ہے دہشت گردی، انتہا پسندی اور دیگر حملوں میں جن لوگ ملوث ہے چاہئے وہ طالبان ہوں یا دیگر شرپسند عناصر حکومت اور افواج پاکستان انکے خلاف قانونی کارروائی کرے تا کہ ملک دہشت گردی و انتہا پسندی کے واقعات سے بچ سکے عوامی نیشنل پارٹی کے سرگرم کارکن عبدالحسیب نے کہا کہ پاکستان کا دشمن صرف امریکہ نہیں بلکہ اپنی پڑوسی ملک ہندوستان، سب سے بڑا دہشتگرد ملک ہے جو کئی سالوں سے کشمیری عوام کا قتل عام و نسل کشی کر رہی ہے جو انسانیت کی توہین ہیں اقوام متحدہ کی خاموشی افسوس ناک ہے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے تنظیموں سے پر زور مطالبہ ہے کہ پاکستان کا ساتھ دیں اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث طالبان تنظمیں اور دیگر انتہا پسند تنظیموں کیخلاف اکھٹا ہو جائے اور انکے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ عوام کو دہشت گرد اور انتہاپسند عناصر سے تحفظ و نجات مل سکے انہوں نے کہا اکثر اوقات میں پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز پر حملے ہوتے ہے نامعلوم افراد کی طرف سے پولیو ورکرز پر فائرنگ ہو رہی ہے جو افسوس ناک ہے ایسے واقعات میں شر پسند عناصر اور دیگر ملکی و غیر ملکی دوشمن عناصر ملوث ہے لیکن حکومت نے ابھی تک ایسے واقعات میں ملوث مجرمان کو سزا نہیں دی نہ کسی کو ابھی تک گرفتار کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here