گوجرخان،را ایجنٹ کے بیوی بچے گرفتار تفصیل کے مطابق گوجر خان مندرہ کے علاقے ہرنال لکھڑا میں حساس اداروں، آزادکشمیر پولیس اور مقامی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے را کے ایجنٹ کے بیوی بچے حراست میں لے لیے۔تاہم را کا ایجنٹ جس کی شناخت محمد جلال ولد نور محمد سکنہ اولی پنجنی کوٹلی آزاد کشمیر فرارہونے میں کامیاب ہو گیا اس کے ساتھی ،ساتھی شال پال کی تلاش بھی جاری ہے، اس سے قبل تھانہ فتح پور نکیال میں میجر سلمان خضر کی درخواست پر را کے ایجنٹ، اس کے ساتھی شاہ پال اور ایک نامعلوم عورت خلاف زیر دفعات 353/186/34/123A اور دہشت گردی کی دفعات 6BN/ATA APC مقدمہ درج کیا گیا۔مدعی کے مطابق ملزم محمد جلال کا تعلق “را” سے ہے اور وہ پاکستان آرمی پر حملوں پر منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔ راʼʼ سلیپر سیل لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کی چیک پوسٹس کی نشاندہی کرتا تھا جس کے نتیجے میں انڈین آرمی پاک فوج کی چیک پوسٹس کونشانہ بناتی تھی ،اس جرم میں اس کا ساتھی شاہ پال ولد محمد رفیع سکنہ اولی پنجنی کوٹلی بھی شامل ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ