پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سی پیک لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ شبلی فراز اس وقت سینیٹ میں قائد اعوان ہیں جبکہ لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی ہیں۔
یہاں یہ بات قابل الذکر ہے کہ میجر جنرل آصف غور سے قبل عاصم سلیم باجوہ ہی انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔
اسی بنا پر لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو میڈیا امور دیکھنے کا خاصہ تجربہ ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اطلاعت کی وزارت میں یہ تیسری مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردو اعوان سے قبل موجودہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری وزیر اطلاعات کے منصب پر فائز تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ