گجرات تھانہ صدر جلالپورجٹاں کی جواریوں کیخلاف کارروائی،7جورائیے رنگے ہاتھوں گرفتار،جواء پر لگی رقم 23050روپے اور5موبائل فونز بھی برآمد کرلئے،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیرقیادت تھانہ صدر پولیس جلالپورجٹاں کے علاقہ اسلام گڑھ میں جواریوں کیخلاف بڑاآپریشن،ڈی ایس پی صدرسرکل سعید احمد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں ایس آئی الطاف گوہر اورایس آئی افتخار احمد وپولیس ٹیم نے موضع اسلام گڑھ میں کاروائی کرکے 7جوارئیے جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے،دوران آپریشن جواء کھیلنے والے ملزمان میں رزاق احمد،خاورعلی،راجہ مستنصر علی،وسیم اختر،انجیل افضل،ذوالفقار،بابروسیم کوقماربازی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے جواء پرلگی رقم 23050معہ تاش پتے ودیگر سامان اور5عدد موبائل فونز بھی قبضے میں لیکرتمام کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔بشکریہ روزنامہ جذبہ