سب کو اپنی غلطیاں ماننا پڑیں گی علی محمد خان

0
98

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ میرے دادا کو ایوب خان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں علی محمد خان نے کہا کہ میرے دادا تحریک پاکستان کے ساتھی تھے، انہیں ایوب خان کی کابینہ میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ سب کو اپنی غلطیاں ماننا پڑیں گی، کوئی بروکر یا ڈیلر نہیں جو ہم سیاسی جماعتوں کو آپس میں بٹھائے بلکہ اسپیکر کی کرسی کو کہتا ہوں کہ وہ شروعات کرائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آزاد خارجہ پالیسی بنانے کی سزاد دی جارہی ہے، اسی جرم میں بانی چیئرمین جیل میں پڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیاقت علی خان، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا، نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگا کر ملک بدر کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کو 4 گولیاں مار کر جیل بھیج دیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here