سفارت خانہ ویانا آسٹریا میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے تقریب

0
345

پاکستان سفارت خانہ ویانا آسٹریا میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انقعاد.
( آسٹریا.. رپورٹ : محمد عامر صدیق)
سفیر پاکستان منصور احمد خان کی زیر قیادت بروز بدھ ٥ اگست صبح (١٠) بجے ایک شاندار اور پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. سفارت خانہ ویانا کے کمیونٹی کونسلراور سفارت خانہ پاکستان کے اسٹاف نے پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز حافظ حفیظ کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض وقاص مغل فرسٹ سیکریٹری نے ادا کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو یومِ استحصالِ کشمیر کی تقریب میں شرکت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور صدر پاکستان عارف علوی اوروزیراعظم پاکستان عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے.اس موقع پر جن مقررین نے خطاب کیا ان میں فاروق چودھری ،راجہ عنصر،مظہر جعفری اور سفیر پاکستان منصور احمد خان شامل تھے. بھارت کی جانب سے پانچ اگست کو 2019 بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لیے آرٹیکل 370 واپس لینے کے بعد علاقے کے امن اور سلامتی کو سنگین خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔سفیر پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر آواز بلند کرے اور بھارت پر دباو ڈالے کہ وہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعے حل کرے۔غیر قانونی طور پر بھارتی زیر قبضہ کشمیر اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ہوا ہے اور وہاں لاک ڈاؤن، کرفیو، تعلیمی اداروں اور مواصلات کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔کشمیریوں کی آئینی خود مختاری کی پامالی اور مقبوضہ وادی میں بھارتی قابض فوج کے لاک ڈاؤن کو ایک سال ہو گیا ہے۔مزید کہنا تھا ستائیس ستمبرکو وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اپنے تاریخی خطاب کے ذریعے اقوام عالم کوجھنجھوڑا۔ وزیراعظم نے عالمی برادری کو کشمیریوں کےلیے اپنے وعدے اورذمہ داریاں یاد دلائیں۔وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سربراہان سے ملاقاتیں کیں، ٹیلیفونک رابطے کیے، بھارتی اقدامات اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا۔گزشتہ ایک سال کے دوران مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور رہا۔ کسی بھی لمحے پاکستانی قیادت نے کشمیریوں کے درد کو فراموش نہیں کیا، کیونکہ قائد کا فرمان ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔مقررین کا کہنا تھا.مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی مکاری اور بھارتی فوج کے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں رہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے بار بار بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا۔مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے تمام حقوق سلب کرنے کی بھارتی سازش کو بین الاقوامی میڈیا نے بھی بے نقاب کیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی عکاسی کرتے ہوئے بھارتی ظلم و ستم کی درد ناک تصویری رپورٹ شائع کی۔
رپورٹ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں

ظلم و ستم کا نشانہ بننے والے مظلوم کشمیریوں کو لہولہان حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔پاکستان نے مودی سرکارکے غیرانسانی اقدامات کو بے نقاب کرنے کےلیے عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائی ۔ دنیا بھرمیں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند ہوئی۔کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ھے جس سے دستبرداری نا ممکن ھے لہذا گھٹنوں کے بل بیٹھی اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اٹھ کر حالات کا حقیقت پسندی سے جائزہ لے نیز اپنی ہی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل پیرا ھوکر کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلوائے بصورت دیگر کہیں ایسا نا ھو کہ یہ معاملہ غزوہ ھند کی طرف بڑھ جاۓ جو بعدازاں پوری دنیا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ھے مذیدبراں حکومت پاکستان کا مقبوضہ کشمیر اور سیاچن کو پاکستان کے نقشہ میں شامل کرنے کا جرات مندانہ اقدام قابل ستائش ھے جس کی پوری قوم بھرپور حمایت کرتی ھے.سفیر پاکستان منصور احمد خان نے کشمیریوں کے حق میں دعا کروائی.. بعد میں سفیر پاکستان پاکستانی کمیونٹی میں گھل مل گے سب مہمانوں کے ساتھ گروپ تصویر بنوا ئی آخر میں سفارت خانہ ویانا کے وقاص مغل فرسٹ سیکریٹری نے پاکستانی کمیونٹی کو سفارتخانہ کی جانب سے ریفریشمنٹ کی دعوت دی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here