سود خوروں سے تنگ نوجوان کی خودکشی

0
460

سود خوروں سے تنگ آکر 39 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی رپورٹ (گل محمد لغاری شمع نیوز نوابشاہ )سکرنڈ میں سود خوروں سے تنگ آکر 39 سالہ نواجوان نے خودکشی کر لی مبینہ اطلاعات پر پتا چلا کہ نوجوان نے سود پر پیسے لے رکھے تھے انکے تنگ کرنے پر لگتا ہے کہ خودکشی کی ۔
تفصیلات کے مطابق سکرنڈ کے نواحی گائوں کا رہائشی 39 سالہ محمد حنیف ولد خان محمد مغیری نے سود خوروں سے تنگ آ کر کھڈر موری میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی اس موقع ہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چچا نادر کا کہنا تھا کہ میں صبح اپنے کام پر جا رہا تھا تو مجھے کال آئی کہ محمد حنیف کی موٹر سائیکل کھڈر نعرہ ہر کھڑے ہے اور شاید اس نے قرضوں سے تنگ آ کر خودکشی کر لی انکا مزید کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصہ سے پریشان تھا اور اس پر 58 لاکھ سے زائد قرض تھا جسکی وجہ سے سود خور روز تنگ کر رہے تھے اور اس نے قرضوں سے نجات کے لئے اپنی زمین بھی فروخت کرنے کا کہہ دیا تھا دوس4ی جانب اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گھر سے صبح 4 بجے نکلا کہ ایمرجنسی پر ایئرپورٹ جانا ہے اور اپنے ساتھ موبائل یا پرس کچھ بھی لیکر نہیں گیا اور اسکی موٹر سائیکل کھڈر نعرہ پر دیکھ کر لوگوں نے گھر اطلاع دی جسکے بعد سے اسکی تلاش تیراک کر رہے ہیں لیکن اسکی نعش یا اسکا کوئی پتا نہیں چلا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here