شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن کی جانب سے نوابشاہ گلوبل بینکیوٹ میرج ہال میں ایک شاندار سالانہ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

0
404

رپورٹ گل محمد لغاری شمع نیوز نیوز نوابشاہ

ہر سال کی طرح اس سال بھی سندھ کی متحرک تنظیم شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن کی جانب سے نوابشاہ گلوبل بینکیوٹ میرج ہال میں ایک شاندار سالانہ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا اس موقع پر ضلع شہید بینظیر آباد میں covid-19 کی جنگ میں پازیٹو رول ادا کرنے والی شخصیات جس میں ڈویژنل کمشنر سید محسن علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر ابرار احمد جعفر ، پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رئیس عاشق حسین زرداری ، ضلع شہید بینظیر آباد کے ڈی ایس پی مبین پرہیاڑ صحت کھاتے سے وابستہ ڈاکٹر یار علی جمالی ، سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی و کالم نگار قاضی جاوید سنائی اور ڈویژن اور ضلعی آفیسرز کے ساتھ ضلع شہید بینظیر آباد کی معزز شخصیات کو شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن نوابشاہ کے چیف ایگزیکٹیو لالا ارشد خاصخیلی نے ہیروز کا ایوارڈ دیا تقریب میں ایوارڈ دینے سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کمشنر سید محسن علی شاہ اور ڈپٹی کمشنر ابرار جعفر نے کہاکہ شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو لالا ارشد خاصخیلی نے covid-19 کی مشکل گھڑی میں ہر طرح سے ہمارا بھرپور ساتھ دیا اس موقع پر شاہ سچل سامی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو ارشد خاصخیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن کا ہمیشہ یہی منشور رہا ہے کہ وہ اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی آرہی ہے اور کرتی رہے گی آخر میں شاھ سچل سامی فاؤنڈیشن چیف ایگزیکٹیو لالہ ارشد خاصخیلی نے اپنے ہیروز کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک کے ساتھ بیسٹ ہیروز کے ایوارڈ پیش کیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here