شہید وسیم انڑ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا.

0
450

سکرنڈ (رپورٹ گل محمد لغاری )آزاد کشمیر میں بھارتی فوج سے جھڑپ کے دوران جام شہادت نوش فرمانے والے پاک فوج کے شہید اہلکار وسیم انڑ کو فوجی اعزاز کے ساتھ سکرنڈ کے نواحی گاؤں نظر محمد انڑ کے سخی شیر شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا.

پاک فوج کے بہادار اور دلیر جوان وسیم انڑ نے آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دوران جھڑپ جام شہادت نوش فرمائی ,شہید اہلکار کو انکے آبائی گاؤں نظر محمد انڑ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سخی شیر شاہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا اس موقع پر نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران سمیت شہید اہلکار کے قرینی رشتی داروں نے شرکت کی,شہید اہلکار وسیم انڑ جذبہ جب الوطنی کے تحت 2016 میں پاک فوج میں شامل ہوا اور ہفتہ کے روز جام شہادت نوش فرمائی,شہید اہلکار نے لواحقین میں والدین سمیت ایک 4 سالہ بیٹا اور زوجہ کو چھوڑا جبکے شہید اہلکار کا چھوٹا بھائی بھی پاک فوج میں اپنے خدمات سرانجام دے رہا ہے,شہید کے والد نے کہا کہ وسیم کی شہادت پر ہمیں فخر ہے میرے وسیم کے علاوہ چار بیٹے اور ہیں اور وطن کی خاطر ان چاروں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے وسیم کی شہادت نے سر فخر سے بلند کردیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here