صاحبزادہ مقصودالحق آوانی

0
650

آج صاحبزادہ مقصود الحق آوانی صاحب رح المعروف پیر صاحب کی آٹھویں سالانہ برسی ہے آپ کی وفات 12 جولائی 2012 میں ہوئی . آپ رح حضرت صاحبزادہ محبوبِ عالم آوانی رح کے پوتے اور حضرت صاحبزادہ مظہر الحق آوانی صاحب رح کے فرزندِ ارجمند تھے.
صاحبزادہ صاحب نے اپنی تمام زندگی آستانہ عالیہ اور کرکٹ کے لیے وقف کر رکھی تھی. اپنے بڑے بھائی جان و لختِ جگر صاحبزادہ منصور الحق صاحب (سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمندہ شریف) کے ہمراہ آستانہ عالیہ کے تمام معمولات میں دلچسپی لیتے اور صاحبزادہ رضوان منصور آوانی صاحب (زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمندہ شریف) کے ساتھ ملک بھر کی محفلوں میں شرکت کرتے. آستانہ عالیہ آوان شریف و مہمندہ شریف کے تمام تر عرس و محفل کی تقریبات کی خود نگرانی فرماتے. محفلِ میلاد و محفلِ سماع میں شرکت کا شوق رکھتے.
کرکٹ سے بہت گہری وابستگی تھی. ضلع گجرات میں کرکٹ کے حوالے سے اہم اقدامات کیے اور نوجوان نسل کو کرکٹ کی طرف مائل کرتے اور انکی اصلاح فرماتے تھے .
تمام حضرات سے درخواست ہے کہ صاحبزادہ صاحب رح کے درجات کی بلندیوں کے لیے خصوصی دعا کریں. جَزَاكَ اللّٰه

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here