صدر نے سمری پردستخط کردیے، جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف مقرر

0
154

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی متعین کردہ طریقہ کار اور میرٹ کے تحت اتفاق رائے سے عمل میں لانے پر حکومت بھی مبارک باد کی مستحق ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کا شمار پاکستان آرمی کے انتہائی قابل اور باصلاحیت جرنیلوں میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان آرمی کے انتہائی اہم کلیدی عہدوں پر فرائص سر انجا دے چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک آرمی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ادارہ بن کر ابھرے گی۔انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورِ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کی بطو رچیف آف آرمی سٹاف کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here