عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا

0
803

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 4 سے 7 جون تک چھٹیاں ہوں گی۔ وفاقی وزارتِ داخلہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق عیدالفطر پر 4 جون بروز منگل سے 7 جون بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی۔ اعلان کردہ نوٹی فکیشن کی روشنی میں 2 ہفتہ وار چھٹیاں کرنے والے سرکاری و نجی ادارے کے ملازمین 6 روز عید کی خوشیاں دوبالا کریں گے اور اگر وہ بروز پیر 3 جون کو چھٹی کرلیں تو ان کی تعطیلات یکم جون سے 9 جون تک ہوجائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here