فواد نے ٹی وی اینکر کو تھپڑ مارا

0
474

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میںٹی وی اینکر سے جھگڑا ہوگیا، تھپڑ رسید کر دیا۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں جہانگیر ترین، اسحاق خاکوانی اور فواد چوہدری باتیں کر رہے تھے کہ ٹی وی اینکر کے تقریب میں آتے ہی فواد چوہدری کا ان سے جھگڑا ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے پہلے ٹی وی اینکر کو تھپڑا مارا جس کے بعد دونوں گتھم گتھا ہوگئے، جس کے بعد تقریب میں موجود دیگر شخصیات نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا۔

واضح رہے کہ مذکورہ ٹی وی اینکر نے حریم شاہ سے متعلق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری پر الزام عائد کیا تھا۔

واقعے کے بعد وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے اینکر کا صحافت سےکوئی تعلق نہیں ہے، صحافت میں گھسے ایسے لوگوں کو بےنقاب کرنا سب کا فرض ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here