فیاض الحسن چوہان کا شکوہ

0
581

صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا شکوہ منظر عام پر آگیا وزیرجیل خانہ جات پنجاب فیاض چوہان نے اختیارات کی کمی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تمام اختیارات میرے پاس ہوتے تو آج جیل کے حالات کچھ اور ہوتے۔لاہور میں کیمپ جیل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جیل خانہ جات کا محکمہ پنجاب میں سب سے زیادہ نظرانداز کیا گیا ڈپارٹمنٹ ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جیل ملازمین کی حالت انتہائی ابتر ہے، جیل فاؤنڈیشن کا فنڈز ملازمین کی فیملیز پر بھی خرچ کرنا چاہیے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملازمیں کے بچے 80 فیصد نمبر لیں گے تو اگلی ڈگری کا خرچہ فاؤنڈیشن اٹھائی گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہدا کی بیٹیوں کی شادی میں بھرپور مالی امداد دیں گے۔ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جیل افسران و ملازمین سے ایک ہی درخواست ہے کہ ظلم و ستم نہ کریں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام اختیارات میرے پاس ہوتے تو آج جیل کے حالات کچھ اور ہوتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here