لفٹ میں نوجوان کی خاتون سےنازیبا حرکات

0
449

اسلام آباد ایئرپورٹ کی لفٹ میں ایک نوجوان کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر نازیبا حرکات کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لفٹ میں نوجوان کی جانب سے نازیبا حرکتوں پر خاتون نے لفٹ میں شور مچانا شروع کر دیا جبکہ لفٹ سے اترتے ہی نوجوان کو اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ کے ڈیوٹی ٹرمینل منیجر کو شکایت کی گئی تھی۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق خاتون نے الزام لگایا کہ نوجوان نےمجھے لفٹ میں ہراساں کیا ہے ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی شکایت پر نوجوان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here