مبین خلجی اوراقبال وزیر کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

0
214

مبین خلجی اوراقبال وزیر کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

بلوچستان کے وزیر معدنیات مبین خلجی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ایک بیان میں مبین خلجی نے کہا کہ کسی دباؤ میں نہیں ملکی سلامتی کے لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ایسے واقعات قابل قبول نہیں۔مبین خلجی نے مزید کہا کہ یادگار شہداء، جناح ہاؤس سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا اندازہ نہیں تھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختون خوا کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔اس بات کا اعلان پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے مجھے صوبائی وزیرِ ریلیف بنایا تھا، آج کسی دباؤ کے بغیر پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔سابق صوبائی وزیر کے پی کے اقبال وزیر نے کہا کہ ہر موقع پر پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا، 9 مئی کو دلخراش واقعات پیش آئے، آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں سے مشاورت کے بعد کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ جب پارٹی میں فارورڈ بلاک کی کوشش ہوئی تو پارٹی کا ساتھ دیا، ملک سے وفاداری سیاست سے بالاتر ہے، عمران خان کی حفاظت کے لیے خود بنی گالہ اور زمان پارک گیا، ہمیشہ پارٹی قیادت سے وفاداری کا ثبوت دیا۔اقبال وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہوتا ہوں، ملک کی سلامتی سے متصادم پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، پارٹی قیادت کی ہدایت پر ہمیشہ عمل کیا۔سابق وزیرِ خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں مجھے اربوں کی آفر ہوئی لیکن اسے ٹھکرا دیا تھا۔واضح رہے کہ اقبال وزیر عام انتخابات میں حلقہ پی کے 111 شمالی وزیرستان 1 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کے پی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here