محمدعبداللہ کی پاکستان ایمبسی میڈرڈ سے اپیل

0
409

سپین ( ارسلان اشرف )سپین کناریا سے نوجوان سماجی ورکر محمد عبداللہ نے پاکستان ایمبسی میڈرڈ سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے رہائشی کارڈ ختم ہونے والے ہیں اور وہ پاکستان میں ہیں فلائیٹ نہ آنے کی وجہ سے وہ پریشانی کا شکار ہیں انکی مدد کی جائے ہم سفارت خانہ پاکستان میڈرڈ سے اپیل کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو واپس سپین پہنچانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ وہ لوگ اپنے پیپرز کو لے کر بہت پریشان ہیں اور بہت سے لوگ کال کر کہ اپنی پریشانی بتا رہے ہیں پردیس میں رہنے والوں کے لیے پیپرز کا مسلہ بہت بڑا مسلہ ہوتا ہے وہ سب لوگ اور انکے اہل خانہ بھی اس وجہ سے بہت پریشان ہیں تو ہم سفیر پاکستان اور اعلی حکام سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ان مجبور پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لانے کے لئے اقدامات کیے جائیں سفارت خانہ میڈرڈ نے ہمیشہ اپنے پاکستانیوں کی بھرپور مدد کی ہر موقعہ پر اسی طرح اس حساس معاملے میں بھی پاکستانی عوام کی رہنمائی فرمائی جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here